وفاقی حکومت کا شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا فیصلہ

بدھ 31 مئی 2017 12:45

وفاقی حکومت کا شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل سٹیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ، وزیرستان ایجنسی کے بنوں، میران شاہ، غلام خان روڈ پر قائم ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔ منصوبے کیلئے ٹینڈرز دے دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :