عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی جعفرآباد کے صدر ڈاکٹر حسین بخش بھنگر کی وفات رنج وغم کااظہار

منگل 30 مئی 2017 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی ضلع جعفرآباد کے صدر ڈاکٹر حسین بخش بھنگر کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مرحوم نے پارٹی کاز کو عوام میں پھیلانے کیلئے نہایت ایمانداری سے دن رات ایک کرکے جدوجہد کیں اور پارٹی کو ضلع جعفرآباد میں فعال اور منظم انداز مین چلانے کیلئے بنیاد ی کام کیا ان کی وفات سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے پارٹی کارکنوں کیلئے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ،بیان میں ڈاکٹر حسین بخش بھنگر کے اہلخانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :