یوسف رضا گیلانی کے والد اورتحریک پاکستان کے بانی رہنما مخدوم علمدار گیلانی کی 39ویں برسی، سالانہ اجتماع،جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، میرے والد مخدوم علمدار حسین گیلانی نے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے ،ان کے مشن کو جاری رکھیں گے ،سابق وزیراعظم کا اجتماع سے خطاب

منگل 30 مئی 2017 22:16

یوسف رضا گیلانی کے والد اورتحریک پاکستان کے بانی رہنما مخدوم علمدار ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور غربت کا خاتمہ صرف تعلیم کے زریعے ہی ممکن ہے۔ میرے والد مخدوم علمدار حسین گیلانی نے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے، ان کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد اور تحریک پاکستان کے بانی رہنما مخدوم علمدار حسین گیلانی کی 39ویں برسی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام ایم سی سی گرائونڈ نواں شہر میں کیا گیا تھا جس میں درگاہ حضرت موسی پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی نے دعا کرائی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد حضرت بی بی فاطمہ ؑ کے وصال کے موقع پر خود اپنے ہاتھوں سے کھانا پکا کر تقسیم کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ہم نے بھی اسی روایت کے مطابق افطاری کا یہ سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے۔ میرے والد تحریک پاکستان کے کارکن تھے انہوں نے 1940کی قرارداد پاکستان کی تقریب میں اپنے اکابرین کے ساتھ شرکت کی تھی بطور وزیر انہوں نے ڈی جی خان ،مظفر گڑھ، میانوالی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنائے۔

1954کے بلدیاتی الیکشن ان کی زیر نگرانی ہو ئے اور اپنے بھائیوں مخدوم ولائیت حسین گیلانی، مخدوم شوکت حسین گیلانی،مخدوم فیض مصطفی گیلانی کے ہمراہ انجمن اسلامیہ کی بنیاد رکھی اور بڑی تعداد میں کالجز اور سکولز قائم کئے انشا ء اللہ میں ان کی سوانح حیات لکھ رہا ہوں جو جلد مکمل کروں گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے میں نے یہ تجربہ حاصل کیا ہے کہ اگر ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے تو جہالت اور غربت کو ختم کیا جائے تعلیم کو عام کیا جائے۔

اجتماع میں علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے خطاب ، قاری عبد الغفار نقشبندی اور قاری سعید سرمد نے تلاوت ، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی ، غلام شبیر قادری، قاری عبد الرئوف قریشی، ثقلین مہروی، حامد علی سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ قاری سعید نقشبندی اور مفتی عبد القوی نے ختم شریف پڑھا۔ اجتماع میں سید احمد مجتبی گیلانی، سید عبد القادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی کے علاوہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، خواجہ عطا محمد تونسوی،پیر سید علی حسین شاہ، ڈپٹی میئر سعید انصاری ، ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، سابق وفاقی وزیر سردار عبد القیوم جتوئی، محمود حیات ٹوچی خان، حافظ اقبال خاکوانی،مخدو م سہیل گیلانی، مخدوم سمیع حسن گیلانی، حسن رضا گیلانی، شفاعت مصطفی گیلانی، عامر گیلانی، مخدوم زوہیب گیلانی، نواب زادہ افتخار الحسن، مخدوم طارق عباس شمسی، غلام عباس قریشی، شہاب الدین سیہڑ، اشرف عباس قریشی، بیرسٹر سلمان قریشی، عاشق علی شجرا، سید ابوالحسن گیلانی ، میاں فیصل مختار ، ملک عباس راں،خواجہ محمد شفیق، خواجہ رضوان عالم، بابو نفیس انصاری، رانا شاہد الحسن، حاجی ارشد بوٹا ، محمد اکمل وینس، اختر عالم قریشی، اسلم سعید قریشی ،ملک نسیم لابر، حبیب اللہ شاکر، شیخ غیاث الحق، آصف رسول اعوان، رائو ساجد، میاں کامران عبد اللہ مڑل، خالد حنیف لودھی، ملک اسرار احمد ، رانا دلمیر، میاں تنویر اے شیخ، میاں رحمان نسیم، خواجہ جلال الدین رومی، خواجہ فاضل، خواجہ محمود الرحمن، خواجہ الیاس، رانا محمد اصغر خان، سردار سعید گورچانی ، عبد الرحمان دریشک، علی حیدر زمان گردیزی، پیر علی رضا قریشی، حاجی محمد اکرم، ملک منور اقبال، میاں عابد رضا بودلہ، میاں احمد رضا بودلہ، میاں عاصم نصیر، میاں اجمل مڑل، میاں اسمائیل مڑل، ملک شاہ رخ، اکرم کہنوں، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک ابو بکر اعوان، چوہدری یسین، ضیاء انصاری، مطیع الحسن بخاری، جاوید نیاز، مرزا نزیر بیگ، شاعر عاشق بزدار، ایم سلیم راجہ،سید مطلوب بخاری، سلیم شہزاد ،سلیم الرحمن میئو، حیدر عباس گردیزی، صاجزادہ اشتیاق بخاری،نوشیر لنگڑیال، ادریس بٹ، ہاشم خان بابر، نعیم خان ، ضیغم گیلانی، وحید الحسن بھٹہ ،حاجی اللہ بخش بھٹہ، شیخ عمر دین (سرپرست اعلی اخبار فروش یونین ) عثمان بھٹی، ارشد مہے ، ریاض رضا، خواجہ عمران ، قاسم کھو کھر، ملک بشیر احمد، رئیس قریشی،ملک جمال لابر، شکیل لابر، اسلم ڈوگر، حاجی خلیل راں ، عمر فاروق بابر، عمران یوسف، ملک اسد سمیت بڑی تعداد میں این اے 148,151,152پی پی 200کے معززین کے علاوہ ملتان شہر اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر افطاری کا اہتمام کیا گیا جبکہ کئی شہریوں کے جو تے بھی چوری ہو گئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ، واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے جبکہ ارد گرد کی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکاروں نے کھڑے ہو کر ڈیوٹی دی۔