اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش، سمری وزارت خزانہ کو ارسال

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کا امکان

منگل 30 مئی 2017 22:15

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش، سمری وزارت خزانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عوام کو عید سے پہلے عیدی دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے جس پر اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا۔سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :