بلوچستان حکومت کیلئے روس سے خریدا گیا ہیلی کاپٹر کوئٹہ لانے کیلئے پائلٹس ماسکو پہنچ گئے

ہیلی کاپٹر جون کے تیسرے ہفتے تک کوئٹہ لایا جائے گا

منگل 30 مئی 2017 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) بلوچستان حکومت کیلئے روس سے خریدا گیا ہیلی کاپٹر کو کوئٹہ لانے کیلئے پائلٹس ماسکو پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر جون کے تیسرے ہفتے تک کوئٹہ لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی ’رشین ہیلی کاپٹرز‘ کے درمیان جنوری میںایم آئی 17 ہیلی کاپٹرایک ارب 62کروڑ روپے میں خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے کے بعد حکومت بلوچستان نے اس ہیلی کاپٹر کیلئے پائلٹ اور کوپائلٹ کا انتخاب کیا اب پائلٹس کی ٹیم ماسکو پہنچ گئی ہے جہاں انہیں ایک ماہ تک اس ہیلی کو اڑے کی تربیت دی جائیگی،تربیت مکمل ہونے کے بعد یہ پائلٹس اس ہیلی کاپٹر کو جون کے تیسرے ہفتے میں لے کر کوئٹہ آئیں گے ۔

بلوچستان حکومت اس کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر کو سفری سہولیات سمیت ہنگامی حالات میں سامان کی ترسیل اور طبی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکے گی،ہیلی کاپٹر میں اہم شخصیات کیلئے 14 نشستیں اور 26 عام مسافروں کی سیٹیں ہیں۔ طبی ایمر جنسی کے موقع پر یہ سیٹیں 14 اسٹریچرز میں بھی تبدیل کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :