رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورے ملک کے لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف کے لیے کوشاں ہیں ،ْوزیر تجارت
ہماری پوری قیادت عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،ْ دوسروں کی طرح صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں ،ْخرم دستگیر خان
منگل 30 مئی 2017 21:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو یہ امید ہے کہ سپریم کورٹ نے جو جے آئی ٹی بنائی ہے وہ اپنی تحقیق شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کرے تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے سیاسی مخالفین کے تمام تر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے جوابات بھی دے رہی ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی کوشاں ہے۔ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال زراعت میں بھی 3 فیصد بہتری آئی ہے جو آئندہ سال مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جا ئے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2013ء میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا ملک میں 16,16گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن ہماری حکومت کے موثر و کارآمد اقدامات کی بدولت آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے اور صنعتی زونز کو تو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا واضح موقف ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے انہیں بجلی نہیں دیں گے لیکن اس کے باوجود رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورے ملک کے لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کی شرح بھی ماضی کی حکومتوں کی نسبت کافی بہتر ہے اور ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور موثر و کارآمد پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور دوسروں کی طرح صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتی ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.