حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سرگرم ہے ، بجلی بحران عنقریب ختم ہو جائے گا ، عوام کو سستی بجلی فراہم ہوگی ا ور وزیر اعظم نوازشریف نے سستی بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں

ایم این اے مسلم لیگ(ن) چوہدری طارق سبحانی

منگل 30 مئی 2017 20:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی بحران عنقریب ختم ہو جائے گا اور عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے ، وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو مارچ2018ء تک مزید9107میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی، بجلی کی قلت کے باعث حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے، عوام کو ریلیف کے فراہم ہونے تک ہماری حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور عوام کے حقوق کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

وہ منگل کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی270منصوبوں پر کام جاری ہے اور حکومت اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے بہت جلد ملک سے کالے بادل جھٹ جائیں گے اور روشنیوں کا سفر شروع ہو گا ۔ہماری حکومت نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل عوام کو سستی بجلی دیں گے اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے فری قرار دیں گے۔حکومت کا مشن ہے کہ اقتصادی اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جائیں اور عوام کی ترقی کے سفر کو یقینی بنایا جائے ۔