حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ،کسانوں کو انکے حق سے محروم کر دیا ہے، گندم کی خریداری پر ہر جگہ کرپٹ ما فیا نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے ،شوگر ملز مالکان نے ابھی تک سیکڑوں کو گنے کی رقم ادا نہیں کی ، مزدور کوصرف لو لی پا پ کے سوا کچھ نہیں دیا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی وفود سے گفتگو

منگل 30 مئی 2017 20:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ق) کے مر کزی رہنما ء سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام کی دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے کسانوں کو انکے حق سے محروم کر دیا ہے گندم کی خریداری پر پنجاب کی ہر جگہ پر کرپٹ ما فیا نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے شوگر ملز مالکان نے ابھی تک سیکنڈوں زمینداروںکو گنے کی رقم ادا نہیں کی یہ کر پٹ حکمران ہر جگہ پر اپنا کمیشن بنانے میں مصروف ہیں مزدور کوصرف لو لی پا پ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

وہ منگل کو مرزا شاہد کی قیادت میں ملنے والے وفددسے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف نے قادر آباد کول پاورپلانٹ کا افتتاح کیا ہے اُس وقت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہاہ پر پہنچ گی ہے کوئی شیڈول نہیں جب دل کر تا ہے بجلی بند کر دی جا تی ہے جس سے عوام کا کاروبا ر متاثر ہو تا ہے یہ کرپٹ ما فیا کو صرف صرف اپنی کرپشن بچانے کی پڑی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگ زیب کو تنخواہ صرف جھوٹ بولنے کی ملتی ہے حکومت نے اسکو صرف جھوٹ بولنے کے لیے رکھا ہوا ہے حسین نواز کا جے آئی ٹی میں جواب مسترد ہونے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جھوٹ کبھی سچ نہیں بن سکتا چاہیے جتنی دولت خرچ کر لے اب تو اللہ پاک سے یہ دعا ہے کہ اس رمضان کے مہینے کے صدقے عوام کو اِن کرپٹ قاتل حکمرانوں سے نجات دِلا(امین)