درگئی،لوڈ شیڈنگ مظاہرین پر فائرنگ واقعہ کی ایف آئی آر درج، ایکسین وپڈا سمیت دیگر اہلکاروں کے نام شامل

منگل 30 مئی 2017 20:37

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) درگئی میں لوڈ شیڈنگ مظاہرین پر فائرنگ واقعہ کی ایف آئی آر درج، ایف آئی آر مندرجہ علت نمبر 220 تھانہ سخاکوٹ میں ایکسین وپڈا درگئی جاوید اقبال ، لائن سپرنٹینڈنٹ پیراختر منیر ، پوسٹ کمانڈر درگئی تھانہ ظاہر شاہ اور سپاہی ضیاء الرحمان کو ملزمان نازمد کردئے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ مظاہرین پر مبینہ فائرنگ سے مظاہرین میں لطیف اللہ ولد حسین لطیف ، محمد شاہ ولد محمد گل ، شہاب ولد سید رحمان ، نیاز علی لد سید آمین ، ابرار ولد یعقوب ، سید آمین ولد گلیم شاہ ، نور اسلام ولد عصمت اللہ ، حیات خان ولد ربنواز زخمی ہوئے جن میں لطیف اللہ ولد حسین لطیف شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

واقعہ میں مظاہرین کے پتھرائو سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر بھی زخمی ہو کر مردان میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ لیویز ذرائع کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،واپڈا دفاتر اور تھانہ درگئی کو نظر آتش کرنے ، درگئی چوک کو چھ گھنٹے بلاک رکھنے اور پی ٹی سی ایل تنصیبات ، سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے پر مظاہرین کے قیادت ایم این اے جنید اکبر بشمول ورتیر کے عمائدین کے خلاف بھی ایف آئی آر کے انداراج کا قومی امکان ہے تاہم تاحال اس سلسلے میں ایف آئی آر کا اندراج تاحال عمل میں نہیںلایا گیا ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ نے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جن میں جان بحق ہونے والے جاوید خان طوفان کے ورثاء کے لئے 20لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کی استدعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :