عمان ایئر نے رمضان المبارک کے لیے نئے بیگیج آفرز متعارف کرادیں

منگل 30 مئی 2017 18:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئر لائن عمان ایئر نے ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسافروں کے لیے نئے بیگیج آفرز متعارف کرادیں ہیں ، اس آفر کے تحت اکانومی کلاس کے مسافر اپنے ہمراہ (30کلوگرام (تک کا سامان بغیر کسی اضافی چارجز کے لے جاسکتے ہیں ، جبکہ یہ اس آفر کا اطلاق ماہ رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں کے لیے ماہ رمضان میں بکنگ کرانے والے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اس دوران سفر کرنے والے مسافر اگر اضافی سامان ساتھ لے جانے کی صورت میں 20کلوگرام کا اضافی لگیج انتہائی مناسب قیمت پر حاصل کرسکیںگے۔

عمان ایئر کی جانب سے مسافروں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان 23مئی کو ایئر لائنز کے سندباد فریکوئینٹ فلائیر ممبرز کے مشاورتی اجلاس میں بحث کے بعد کیا گیا، جس میں ممبران سے ایئرلائن کے بیگیج سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کمرشل عبد الرحمان البوسیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اس ماہ رمضان المبارک میں اپنے صارفین کے لیے انتہائی موضوع اور خصوصی بیگیج آفرز متعارف کرانے جارہے ہیں، جس سے نہ صرف ہمارے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ انہیں اس رمضان المبارک کو بہتر طریقے سے منانے کا موقع میسر آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم وہ واحد ایئر لائن ہیں جو اپنے نہ صرف اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں بلکہ ان کی خواہش کا احترام بھی کرتے ہیں، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہ رمضان المبارک کی اس خصوصی آفر سے نہ صرف عمان ایئر کے عمومی طور پر سفر کرنے والے استفادہ حاصل کریں گے بلکہ دیگر مسافر بھی مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :