فنڈنگ کیس ،ْپی ٹی آئی بینک اکائونٹس کی تفصیلات پیش نہ کر سکی ،ْ سماعت ملتوی کر نے کی درخواست مسترد کردی گئی

الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ،ْسماعت ملتوی کی جائے ،ْ وکیل پی ٹی آئی کیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہے ،ْاگر کوئی حکم امتناع جاری نہیں ہوا تو سماعت کیسے ملتوی کردیں ،ْ چیف الیکشن کمشنر

منگل 30 مئی 2017 16:11

فنڈنگ کیس ،ْپی ٹی آئی بینک اکائونٹس کی تفصیلات پیش نہ کر سکی ،ْ سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر پارٹی فنڈنگز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔

پی ٹی آئی نے بینک اکائونٹس کی تفصیلات پیش نہیں کیں،وکیل پی ٹی آئی ثقلین حیدر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہے،اگر کوئی حکم امتناع جاری نہیں ہوا تو سماعت کیسے ملتوی کردیں، آپ کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ اسی نوعیت کی درخواست پرروزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہی ہے، انورمنصورکل بھی سپریم کورٹ میں مصروف ہوں گے ،ْسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا آخری موقع دیا تھا تاہم کیس پر مزید سماعت اب (آج)بدھ کو ہو گی۔

سماعت کے بعددرخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف آج پھر اپنے اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروانے میں ناکام رہی ،ْتحریک انصاف مالی معاملات میں بالکل شفاف نہیں،یہ سنگین معاملہ ہے ،ْامید ہے الیکشن کمیشن اپنا آئینی اختیاراستعمال کریگا، تحریک انصاف اب ق لیگ بن چکی ہے ،ْ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔