حیدرآباد میں رمضان المبارک کاتیسرا روزہ بھی اندھیرے اور گرمی میں گزارا

منگل 30 مئی 2017 15:27

حیدرآباد میں رمضان المبارک کاتیسرا روزہ بھی اندھیرے اور گرمی میں گزارا
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) حیدرآباد میں رمضان المبارک کاتیسرا روزہ بھی اندھیرے اور شدید گرمی میں گزارا گیا ، حیسکو کی جانب سے بجلی عدم فراہمی کی وجہ سے حیدرآبا د اور گردو نواح کے اضلا ع میں عوام کی بڑی اکثریت نے سحری اندھیرے میں کی، رات و دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس سے صارفین کو شدید گرمی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، خاص طور پر سحر و افطار اور تراویح کے وقت بجلی کی فراہمی معطل رہی اور اسکے بعد آنکھ مچولی ہو تی رہی بجلی نہ ہو نے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیاہے، عوام لو ، دھوپ اور شدید ترین گرمی میں پانی کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں بجلی نہ ہو نے سے یو پی ایس بھی ٹرپ کرگئے تاہم جن کے یہاں جنریٹراور سولر انرجی موجود ہے انہیں کسی حد تک فائدہ رہا لیکن یہ بھی کام چلانے کی حد تک ہی ہوا ہے حیسکو نے اس صورتحال پر کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس دوران اپنے صارفین کو مطمئین کرنے والا کوئی جواب نہیں دیا جس سے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے -

متعلقہ عنوان :