پولیس کو تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

منگل 30 مئی 2017 15:25

پولیس کو تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تھانوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

پو لیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی تھانہ میں جاکر ریکارڈ چیک کرینگے ۔اگر ریکارڈ میں بے ضابطگی پائی گئی تو متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :