سستے رمضان بازار شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کیطرف سے بہت بڑا تحفہ ہے، میئر سرگودھا ملک اسلم

منگل 30 مئی 2017 15:25

سستے رمضان بازار شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کیطرف سے بہت بڑا تحفہ ہے، ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) سستے رمضان بازار شہریوں کی سہولت او رانہیں ریلیف دینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نے استقلال آباد میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹالز کا جائزہ لیا ہے اور اسٹالز پر رکھی گئی اشیاء کے معیار کو بہتر قرار دیتے ہوئے اس سے آئندہ بھی بر قرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارایئر کنڈیشنڈ رمضان بازارکاقیام عمل میںلایاگیاہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں روزے داروں کو اشیائے ضرورت کی خریداری میں آسانی رہے ۔ رمضان بازارں میں عام مارکیٹ کی نسبت اشیائے ضرورت سستی اور معیاری مہیا کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

معیار اور مقدار کو یقینی بنایا گیاہے ۔ملک اسلم نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عکاسی کرتاہے ۔

ان بازاروں میں حکومت اشیائے ضرورت پر لاکھوںروپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے جبکہ پولٹری اور مشروبات سمیت دیگر اشیائے ضرورت پر مختلف کمپنیاں نے رضا کارانہ طورپرمارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔کوالٹی براقرار نہ رکھنے والے اسٹالز مالکان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیں گی کسی کو رعائت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :