خصوصی افراد کی معاشرے میں با عزت بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل

منگل 30 مئی 2017 15:25

خصوصی افراد کی معاشرے میں با عزت بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خصوصی افراد کی معاشرے میں با عزت بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں کام کرے گی -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ،خصوصی افراد کا نمائندہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ممبرو سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔