خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

منگل 30 مئی 2017 15:25

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی-وہ اپنے دفتر میں خصوصی افراد کے نمائندہ وفد سے ملاقات کر رہے تھی-انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو معاشرے میں با وقار مقام دلانے کے لئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ شامل ہے -ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ نئی ہونے والی بھرتیوں میں خصوصی افراد کے کوٹے کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔