شہزادہ محمد بن سلمان کا دوررہ روس،ماسکو میں صدرپیوٹین سے ملاقات

سعودی عرب اور روس کے درمیان تعاون کے چار پروٹوکول پر دستخط ،شامی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 30 مئی 2017 15:25

شہزادہ محمد بن سلمان کا دوررہ روس،ماسکو میں صدرپیوٹین سے ملاقات
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے علاوہ شام اور ایران کے موضوعات زیرِ بحث آئے ، علاوہ ازیں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعاون کے چار پروٹوکول پر دستخط بھی کیے گئے ،سعودی شہزادہ محمد بن سلمان روسی صدر سے ملاقات کے بعد ماسکو سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ۔