ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تما م شہری اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دیں، ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات

منگل 30 مئی 2017 15:17

ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تما م شہری اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دیں، ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)ماحول کو صاف رکھنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تما م شہری اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دیں محکمہ تحفظ ما حو لیا ت کی تر جما ن نے بتا یا کہ ہما را قو می فر ض ہے کہ ہم بلا ضرورت پانی ضا ئع کر نے سے پرہیز کریں اور اپنی گاڑیوں کی بر وقت مرمت کروا کر ماحول کو کاربن کے اخراج سے بچائیں ،فیکٹری مالکان فضائی آلودگی کا موجب بننے والے محرکات کا خاتمہ کر نے کے لیے اقدامات کریں اوراپنی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات کی تنصیب کے ذریعے ہر صورت بین الاقوامی ما حولیاتی کوالٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمدکو یقینی بنا کر آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں اس طرح نہ صرف مستقبل میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ممکنہ خدشات سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنی تجارت کو وسعت بھی دے سکتے ہیں۔