قطری اور پشاوری شہزادہ دونوں پیش ہوں گے ،مسلم لیگ (ن)

عدالتی فیصلوں کو پہلے بھی تسلیم کیا اور آئندہ بھی کرینگے ،حسین نواز جے آئی ٹی کو تمام ثبوتوں کیساتھ جواب دیں گے ،آصف کرمانی عمران خان اشتہار ی ہیں اور ایک اشتہاری نیا پاکستان نہیں بنا سکتا،گرفتاری کیلئے رینجرز کو درخواست کرینگے ،خود کو بچانے کیلئے جمائما اور راشد خان پر بوجھ ڈال رہے ہیں، دانیال عزیزاور حنیف عباسی کی گفتگو

منگل 30 مئی 2017 15:06

قطری اور پشاوری شہزادہ دونوں پیش ہوں گے ،مسلم لیگ (ن)
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی عدالتی فیصلوں کا من و عن تسلیم کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ،حسین نواز جے آئی ٹی میں تمام سوالوں کے جواب دیں گے ،نواز شریف اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں، جلد ہی قوم کے سامنے حقائق سامنے آجائیں گے ،عمران خان اشتہاری ہیں گرفتاری کے لئے رینجرز کو درخواست کریں گے ،ایک اشتہاری نیا پاکستان نہیں بنا سکتا،عمران خود کو کلیئر کرنے کے لئے سارا بوجھ جمائما اور راشد خان پر ڈال رہے ہیں ان کے پاس ایسی کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ دنیا کا ہر ملک انہیں پیسے دے رہا ہے ،قطری شہزادہ بھی پیش ہو گا اور پشاوری شہزادہ راشد خان بھی پیش ہوں گے ،منگل کے روز جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم نے تمام تحفظات سپرم کورٹ میں جمع کرادیئے ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں فری اینڈ فیئر ٹرائل کیلئے جن 2ممبران پر تحفظات کئے گئے ان کو تحقیقات سے علیحدہ ہوجانا چاہئے کیونکہ ملک اور قوم کی عزت کا سوال ہے، انہوںنے کہ کہ حسین نواز تمام دستاویزات کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی میں جوابات دینگے آصف کرمانی نے کہا ہم نے جے آئی ٹی ممبران پر اپنے تمام تر تحفظات عدالت عظمیٰ میں جاکر جمع کرادیئے ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کرہی ہم اس کو قبول کرینگے کیونکہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں کوئی دوسروں کہ طرح اداروںتضحیک یا تذلیل نہیں کرتے ہیں آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف اور انکے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں مسلم لیگ (ن )پانامہ کیس اور جے آئی ٹی میں کلیئر ہوگی ایک سوال کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ جن جے آئی ٹی ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے انکو فوری طور پر تحقیقات سے الگ ہوجانا چاہئے تاکہ فری اینڈ فئیر ٹرائل ہوسکے کیونکہ قوم اور ملک کی عزت نفس کا مسئلہ ہے ایک سوال کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ صحافیوں کو کانسا جاہو جلال نظر آگیا ہے ہم مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں اور حسین نواز کیساتھ اظہا یکجہتی کیلئے آئے ہیں جنہوںنے اداروں کی تضحیک کی انکے قافلے آخر میڈیا کو کیوں نظر نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے پیش کرنے کی درخواست دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتے اور اب رینجرز کے ذریعے انہیں گرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کریں گے ۔

اگر عمران خا ن قصور وار نہیں تو عدالت میں پیش ہوں ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے بھی کنفرم کیا کہ عمران خان اشتہاری ہے ،کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے عمران خان کے پاس ایسا کونسا جادو ہے کہ دنیا کا ہر ملک انہیں پیسے دے رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب سارا بوجھ جمائما پر ڈال رہے ہیں ، نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام تک نہیں ہے مگر عمران خان ویسے ہی جھوٹ بول رہے ہیں جیسے 35پنکچر کا اور گھوڑا ہسپتال کے حوالے سے بولے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خا ن کو آخری موقع دیا گیا کہ غیر ملکی فنڈز کا ریکارڈ عدالت کو پیش کریں لیکن وہ بھیگی بلی بن کر بھاگ گئے کہاں گئے نعیم الحق صاحب جنہوںنے کہا تھا کہ ہم تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے رکھ دیں گے وہ ریکارڈ تو نہیں دے سکے مگر اس کا تمام بوجھ جمائمہ اور راشد خان پر ڈال دیا ہے یہ شخص اپنے گھروں والوں کو نہیں بخشتا اور عمران خان نہایت ہی جھوٹا اور منافق شخص ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سمیت تمام ملکی اداروں کو برا بھلا کہا اور اب انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے راہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں قطری شہزادہ اور پشاوری شہزادہ راشد خان دونوں پیش ہوں گے ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے جے آئی ٹی میں کلیئر ہو جائیں گے کیونکہ ہم نے بغیر قانونی سہارے لئے تمام سوالات کے جوابات دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں قطری شہزادہ پیش ہو گا اور قطری خط ردی کی ٹوکری میں نہیں جائے گا بلکہ پوری دنیا کے سامنے حقیقت عیاں کرے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ پشاوری شہزادہ راشد خان کو بھی سپریم کورٹ میں لائیں گے اور اس سے بھی حقیقت اگلوائیں گے ۔

حنیف عباسی نے کہا کہ امریکہ میں بھی ان تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں جلد ان کے جھوٹ اور سچ قوم کے سامنے ہوں گے ۔