وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر ترقی کے راستے پر گامزن کیا،چوہدری جعفر اقبال

منگل 30 مئی 2017 14:57

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر ترقی کے راستے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد کردہ لوگوں نے 2013ء کے بعد احتجاج کی سیاست شروع کردی‘ حکومت نے سیاسی وژن کو استعمال کیا جس سے اپوزیشن خائف ہے کہ ان کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں چوہدری جعفر اقبال نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 2008ء سے 2013ء تک ماضی کی حکومت نے پانچ بجٹ پیش کئے اس کے بعد کارکردگی کی بناء پر پاکستان کے عوام نے 2013ء میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا۔

عوام کے مسترد کردہ لوگوں نے اس کے بعد احتجاج کی سیاست شروع کردی۔ انہوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو ماحول بنایا اور باتیں کیں ان کا کوئی جواز نہیں تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دیا۔ ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ امن و امان اور سیاسی استحکام پیدا کرنے کی طرف سفر شروع کیا۔ حکومت نے سیاسی وژن کو استعمال کیا جس سے اپوزیشن خائف ہے کہ ان کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

متعلقہ عنوان :