وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 30 مئی 2017 14:52

وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔مسلح افواج کی سٹریٹجک اور آپریشنل تیاری سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔