کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں روزانہ معائنہ کیلئے آنے والے مریضوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی

منگل 30 مئی 2017 14:49

کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں روزانہ معائنہ کیلئے آنے والے مریضوں ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں روزانہ معائنہ کیلئے آنے والے مریضوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی، ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے منیجمنٹ بورڈ نے 20 میڈیکل آفیسرز کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تعیناتی کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ کے منیجمنٹ بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اقبال حسین باچہ منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہسپتال کی تعمیر میں سست روی سمیت دیگر امور اور ہسپتال میں مریضوں کے رش سے متعلق ایم ایس نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او، ایم ایس اور بورڈ کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔ ہسپتال میں بڑھتی ہوئی رش کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں او پی ڈی کیلئے 20 ڈیلی ویجز میڈیکل آفیسرز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔