دوڑ پار کے عوام کو گیس کی فراہمی بابر نواز خان اور مسلم لیگی قیادت کا کارنامہ ہے، ملک محمد یونس اعوان

منگل 30 مئی 2017 14:49

دوڑ پار کے عوام کو گیس کی فراہمی بابر نواز خان اور مسلم لیگی قیادت کا ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) دوڑ پار کے عوام کوگیس کی فراہمی رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان اور مسلم لیگی قیادت کا عظیم کارنامہ ہے، دوڑ پار کے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی سے 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوا ہے، کمر عمر نوجوان رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے دوڑ پار کے عوام کے ساتھ کیا وعدہ ایفا کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک محمد یونس اعوان سابق ناظم یونین کونسل سرائے نعمت خان، صدر ٹرانسپورٹ یونین و ضلعی صدر تنظیم الاعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے دوڑ پار کے درجنوں دیہاتوں کے عوام سوئی گیس کی نعمت سے محروم رہے ہیں، اس سے قبل دوڑ پار کے عوام کو سنہری خواب دکھائے گئے مگر ایم این اے بابر نواز خان نے دوڑ پار کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ساڑھے 7 ارب کی گیس منظور کروا کر حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے دوڑ پار کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :