سانگھڑ: بین المذاہب ہم آہنگی ؛ ہندو برادری کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 13:58

سانگھڑ: بین المذاہب ہم آہنگی ؛ ہندو برادری کی جانب سے مسلم برادری کے ..
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء): یہ بات سچ ہے کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن پاکستان میں مسلمانوں کے علاوہ بھی کئی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں جن میں سے اکثریت ہندو اور سکھ برادی کی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر جہاں مسلم امہ میں اس مبارک مہینے کا احترام کیا جاتا ہے وہیں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی احترام رمضان کا خیال رکھتے ہیں جو کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سانگھڑ کی ہندو برادری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہندو برادری نے مسلم برادری کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ یہ اہتمام ہندو رہنما راجیش کُمار کی زیر نگرانی کیا گیا ۔ راجیش کُمار کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام پر سب پر لازم ہے ۔ اسی کے پیش نظر مسلم بھائیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سانگھڑ میں اس دعوت افطار کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور ہندو برادری کی اس دعوت کو قابل تعریف قرار دیا۔