Live Updates

رمضان المبارک میں انڈسٹری سے بجلی لیکر گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کی جائیں، سینیٹر رحمن ملک

منگل 30 مئی 2017 13:56

رمضان المبارک میں انڈسٹری سے بجلی لیکر گھریلو صارفین کی ضروریات پوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ انڈسٹری سے بجلی لیکر گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اچھا کیا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے باہر (ن) لیگ کے ورکرز کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے ماضی میں پی پی کے دور حکومت میں پی پی کی لیڈر شپ جب عدالتوں میں پیش ہوتی تھی تب ورکرز عدالتوں کے باہر جمع ہوتے تھے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، حکومت کو روزے داروں کا خیال رکھنا چاہئے اور انڈسٹری کے شعبہ سے بجلی روک کر گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار مقرر ہونی چاہئے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہونا چاہئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :