پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

منگل 30 مئی 2017 13:56

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کی اہمیت کے حوالے سے عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان سے محبت کا اظہار کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں اس دن کو عالمی سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

اس دن والدین کو بچوں کی تربیت اور ان کی دیکھ بھال کے لئے دی جانے والی قربانیوں کے لئے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ ایک خوشحال خاندان کے لئے والدین کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :