پاکستان جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے کے ساتھ سیا سی و تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہشمند ہے،آسیان کی مکمل رکنیت کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں

صدر مملکت ممنون حسین کی تھائی لینڈ کے لئے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 30 مئی 2017 13:56

پاکستان جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے کے ساتھ سیا سی و تجارتی تعلقات میں اضافے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورپاکستان جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے کے ساتھ سیا سی و تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہشمند ہے۔صدر مملکت نے منگل کو یہ بات پاکستان کے نامزد سفیر برائے تھائی لینڈ سفیر عاصم افتخار احمد سے ایوان صدر میں گفتگو کرے ہوئے کہی۔

صدر مملکت نے نامز سفیر سے کہا کہ پاکستان کوآسیان کی مکمل رکنیت دلانے کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نامزد سفیر عاصم افتخار دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ تجارت، دفاع اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے معاہدے میں تیزی سے پیش رفت کی ضرورت ہے تاکہ 2017 ئ کی آخر تک اسے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ تھائی لینڈ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔