اگر کوئی میرے لیڈر کے خلاف بات کرے گا تو پھر یہ ممکن نہیں کہ اس کے لیڈر کے خلاف بات نہ ہو‘ شیخ روحیل اصغر

منگل 30 مئی 2017 13:50

اگر کوئی میرے لیڈر کے خلاف بات کرے گا تو پھر یہ ممکن نہیں کہ اس کے لیڈر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے لیڈر کے خلاف بات کرے گا تو پھر یہ ممکن نہیں کہ اس کے لیڈر کے خلاف بات نہ ہو‘ اپوزیشن کو ایسی روایات ڈالنی چاہئیں جو وہ کل خود برداشت کرسکے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اپوزیشن کو وہ روایات ڈالنی چاہئیں جو کل یہ برداشت کر سکیں یہ ممکن نہیں کہ میرے لیڈر کے خلاف اگر وہ بات کریں گے تو ان کے لیڈر کے خلاف بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہیں براہ راست تقریر دکھانے کے نکتہ پر اٹک نہیں جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتنا اچھا بجٹ پیش کیا ہے کہ اپوزیشن اس پر کوئی بات ہی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔