قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی یقین دہانی نہ ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کا دوسرے روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ

منگل 30 مئی 2017 13:50

قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی یقین دہانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی یقین دہانی نہ ہونے پر دوسرے روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبہ پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ اس لئے ہم ایوان سے واک آئوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔