خیبرایجنسی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،ْ2 زخمی

منگل 30 مئی 2017 13:46

خیبرایجنسی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) خیبرایجنسی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقہ پایندی چینہ میں امن لشکر کی کار کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں ذخہ خیل امن لشکر کا ایک رضاکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔