پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کی785 کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ

منگل 30 مئی 2017 13:46

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کی785 کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء)پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کی785 کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امجد حسین، سارہ انیس اور ریحا ماروا کو پی کے 785 پر بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے تھے ،ْمسافروں کو سیٹ نمبر71 ڈی ای اور ایچ کے 2 سامان ٹیگ بھی جاری کیے گئے تاہم برطانوی بارڈر پولیس نے پاکستانی حکام سے تینوں مسافروں کوروکنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ برطانوی بارڈر پولیس کی ای میل پر ان مسافروں کی تلاش شروع کی گئی تو وہ غائب ہوگئے ،ْان کے برطانوی پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈ کوڑے دان سے ملے ہیں، تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔