کلبھوشن کو جاسو س ثابت کر نے کیلئے اہم ثبوت موجود ہیں ،ْاٹارنی جنرل

منگل 30 مئی 2017 13:46

کلبھوشن کو جاسو س ثابت کر نے کیلئے اہم ثبوت موجود ہیں ،ْاٹارنی جنرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو جاسو س ثابت کر نے کیلئے اہم ثبوت موجود ہیں ،ْ آئی سی جے میں مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگی تو ثبوت پیش کئے جائینگے ۔ایک انٹرویو میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن کو جاسوس ثابت کرنے کے لیے اہم ثبوت موجود ہیں اور یادیو کے حوالے سے ایسی معلومات ہیں جس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جاری نہیں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب آئی سی جے میں مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگی تو ثبوت کو صرف عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ آئی سی جے کی جانب سے 18 مئی کو جاری ہونے والے حکم نامے سے پاکستان کی شکست یا بھارت کی کامیابی نہیں ہوئی اور جب مقدمہ دوبارہ شروع ہوگا تو پاکستان کے پاس جیتنے کے لیے بہتر مواقع ہوں گے۔اشتر اوصاف نے آئی سی جے میں پاکستانی قانونی پینل کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم اس میں اضافہ کیا جائیگا۔