بجلی بحران ،ْپیداوار سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنز بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،ْ عابد سلہری

رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤنز کی وجہ خراب ٹرانسمیشن لائنز اور ٹرانسفارمرز ہیں ،ْ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ برائے پائیداوار ترقی

منگل 30 مئی 2017 13:46

بجلی بحران ،ْپیداوار سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنز بہتر بنانے کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران کے حوالے سے ادارہ برائے پائیدار ترقی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نے کہاہے کہ بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کیلئے پیداوار سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ایک انٹرویو میں عابد سلہری نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤنز کی وجہ خراب ٹرانسمیشن لائنز اور ٹرانسفارمرز ہیں ،ْکیونکہ سسٹم میں چاہے جتنی بھی بجلی آجائے ،ْجب تک اس بارے میں نہیں سوچا جائے گا، اٴْس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین یا چار سوالوں میں ہماری توجہ بجلی بنانے پر مرکوز رہی اور اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ اس بجلی کو آگے پہنچانے کا نظام بھی درست ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گرمی بڑھتے ہی عام طور پر بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے اور جیسا کہ ہمارے بہت سے یونٹس پہلے ہی غیر فعال ہیں تو اس طلب کو پورا کرنا بھی ایک طرح سے چیلنج ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

اس سوال پر کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کیلئے ایسے کون سے اقدامات کرنے چاہیے تھے جن سے عوام کو ریلیف مل سکتا عابد سلہری نے کہا کہ اگر پہلے ہی خراب لائنز اور فیڈرز کو چیک کرلیا جاتا تو لوڈ بڑھنے کی صورت میں یہ حالات پیدا نہ ہوتے، کیونکہ یہی بنیادی وجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ عام دنوں میں اگر رات کے اوقات میں بھی کوئی خرابی آجائے تو لائن مین اسے دور کرنے پہنچ جاتے ہیں، مگر رمضان میں وہ بھی اپنے گھروں میں ہوتے ہیں جس کہ وجہ سے اس میں تاخیر پیش آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :