جامشورو ،ْ 500کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی

حیسکو ریجن کے 76 گرڈ اسٹیشن ایک بار پھر بند ،ْ سندھ کی13 اضلاع میں بجلی غائب رہی بجلی کی پیداوار کرنے والوں کی کالونی کو ہی بجلی کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ،ْشہریوں کا احتجاج

منگل 30 مئی 2017 13:46

جامشورو ،ْ 500کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) جامشورو کی 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی ،ْحیسکو ریجن کے 76 گرڈ اسٹیشن ایک بار پھر بند ہوگئے جس کے باعث سندھ کی13 اضلاع میں بجلی غائب رہی۔حیسکو ذرائع کے مطابق13 اضلاع میں بجلی کی بندش سے حیدرآباد ،ْجامشورو ،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار ، میرپورخاص ، ٹھٹھہ، سجاول متاثر ہوئے ۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن نمی کی وجہ سے ٹرپ ہوئی، ایک گھنٹے میں 400 میگاواٹ بجلی حیسکو کو فراہم کردی جائیگی۔بجلی کی غیراعلانی اور طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ شدید گرمی سے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے ،ْ میرپور خاص میں حیسکو کے شکایتی مرکز کو آگ لگادی گئی۔

(جاری ہے)

جامشورو میں تھرمل پاور ہائوس کی رہائشی کالونی کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیاجس میں حیسکو حکام کے خلاف نعرے لگائے گئے اور ٹائر بھی جلائے تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

مظاہرین نے کہاکہ بجلی کی پیداوار کرنے والوں کی کالونی کو ہی بجلی کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے۔حیسکو ترجمان کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہائوس کالونی کی بجلی بحال ہے البتہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ،ْمیرپورخاص میں بھی بجلی کی غیراعلانی معطلی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ٹنڈوالہ یار میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا ،ْمشتعل افراد نے ٹائر جلا کر میرپور خاص حیدرآباد روڈ بلاک کردی اور گرڈ اسٹیشن کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :