جے آئی ٹی کے جن ارکان پر تحفظات ہیں انہیں خود ٹیم سے علیحدہ ہو جانا چاہیے ،ْ آصف کرمانی

منگل 30 مئی 2017 13:42

جے آئی ٹی کے جن ارکان پر تحفظات ہیں انہیں خود ٹیم سے علیحدہ ہو جانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے جن ارکان پر تحفظات ہیں انہیں خود ٹیم سے علیحدہ ہو جانا چاہیے ،ْ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز مطلوبہ تمام کاغذات لے کر آئے ہیں ،ْ تمام جوابات دیئے جائینگے ۔منگل کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حسین نواز جے آئی ٹی کو مطلوبہ تمام کاغذات لے کر آئے ہیں اور تمام جوابات دئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق جے آئی ٹی کے جن ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان اراکین کو ازخود اس ٹیم سے علیحدہ ہو جانا چاہیے تاکہ شفاف ٹرائل کا موقع فراہم ہو سکے، اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے۔ آصف کرمانی نے کہا اس سے قبل بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف تھے اور آج بھی وزیراعظم ،ْ ان کے خاندان اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں ،ْامید ہے انشاء اللہ فیصلہ قانون اور انصاف کے عین مطابق ہو گا۔آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے ،ْکبھی دبائو نہیں ڈالا ،ْہم قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں۔