حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوئے ،ْ گواہ پر جے آئی ٹی ارکان نے دبائو ڈالا ،ْ دانیال عزیز

منگل 30 مئی 2017 13:42

حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوئے ،ْ گواہ پر جے آئی ٹی ارکان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوئے ،ْ گواہ پر جے آئی ٹی ارکان نے دبائو ڈالا ،ْ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتے ،ْ رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کی درخواست کرینگے ،ْکیا اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے ۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیا ل عزیز نے کہاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوئے ،ْگواہ پرجے آئی ٹی ارکان نے دبائو ڈالا۔دانیال عزیز نے کہا کہ قانون سے بالاحرکات کی نشاندہی سپریم کورٹ میں کی ہے ،ْوزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے بیان واپس لینے کو کہا گیا ،ْگواہوں سے ایسا سلوک قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتے اور اب رینجرز کے ذریعے انہیں گرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ اگر عمران خا ن قصور وار نہیں تو عدالت میں پیش ہوں ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے بھی کنفرم کیا کہ عمران خان اشتہاری ہے ،ْکیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے عمران خان کے پاس ایسا کونسا جادو ہے کہ دنیا کا ہر ملک انہیں پیسے دے رہا ہے ۔

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اب سارا بوجھ جمائما پر ڈال رہے ہیں ،ْ نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام تک نہیں ہے مگر عمران خان ویسے ہی جھوٹ بول رہے ہیں جیسے 35پنکچر کا اور گھوڑا ہسپتال کے حوالے سے بولے تھے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ آج جب عدالتوں سے یہ آواز بلند ہو تی ہے کہ عمراں خان ولد اکرام اللہ نیازی پیش ہو تو وہ پیش نہیں ہوتے وہ مفرور ہیں ،ْعمران خان 788 کے اشتہاری ہونے کے باوجود آزاد پھر رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ کیا ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی درکار نہیں ہے، کیا میڈیا کے قوائد وضوابط کا اطلاق عمران خان پر نہیں ہوتا۔افسوس کی بات ہے کہ 2008 ء کے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے عمران خان نے 2010ء تک کسی قسم کی الزام تراشی نہیں کی اور اچانک ساری دنیا کی جانب سے انہیں فنڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور راتوں رات سیاسی جماعت بن گئی اور خیبر پختونخوا میں حکومت بھی بنا لی۔

انھوں نے کہ عمران خان کے دستخط شدہ شواہد یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ میں جمع ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے انویسٹر اور فلڈ ریلیف بھی اس میں شامل ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ چڑیا کا دل رکھنے والے عمران خان پہلے سینہ تان کر انصاف کا کہتے تھے تاہم وہ اب بھاگ رہے ہیں اور اپنا سارا بوچھ اپنی سابقہ بیوی پر ڈال رہے ہیں، وہ اپنی قربانی کی بات اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ ان کا کھیل ختم ہوچکا۔