ن لیگ آج میڈیا ٹاک کے لیئے اپنا روسٹرم لے آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : ن لیگی رہنما سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرنے کے لیے آج اپنا روسٹرم لے آئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق میڈیا ٹاک کے بعد اپنا ڈائس اُٹھا کر واپس لے گئے تھے اور کہا تھا کہ یہ ہمارا ڈائس ہے جس کے بعد ن لیگی رہنماؤں کو بغیر ڈائس کے میڈیا سے گفتگو کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال سے بچنے کے لیے آج ن لیگی رہنما بھی اپنا روسٹرم لے آئے ۔ اور تو اور اس روسٹرم کے پروٹوکول پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :