Live Updates

عمران خان کا حساب کتاب واضح اور کسی قسم کے شک وشبہے سے پاک ہے، فواد چودھری

ملک بھر میں بجلی کی بدترین بندش انتہائی قابل مذمت ہے ‘ قوم کو کرپٹ ترین ٹولے، اس کے بدترین طرز عمل کا سامنا ہے‘ یہ ٹولہ بے رحمی سے قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب نہیں دے پائے گا‘ عدالت ان کی لوٹ ما ر اور ناکام ترین طرز عمل حکمرانی کا حساب لے گی،تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا بیان

منگل 30 مئی 2017 13:21

عمران خان کا حساب کتاب واضح اور کسی قسم کے شک وشبہے سے پاک ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بدترین بندش انتہائی قابل مذمت ہے ‘ قوم کو کرپٹ ترین ٹولے اور اس کے بدترین طرز عمل کا سامنا ہے‘ یہ ٹولہ بے رحمی سے قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب نہیں دے پائے گا‘ عدالت ان کی لوٹ ما ر اور ناکام ترین طرز عمل حکمرانی کا حساب لے گی‘ عمران خان کا حساب کتاب واضح اور کسی قسم کے شک وشبہے سے پاک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بدترین بندش انتہائی قابل مذمت ہے قوم کو کرپٹ ترین ٹولے اور اس کے بدترین طرز عمل کا سامنا ہے۔قوم کو اندھیرے دینے والا یہ ٹولہ اقتدار پر قابض رہنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ٹولہ بے رحمی سے قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب نہیں دے پائے گا۔عمران خان کا حساب کتاب واضح اور کسی قسم کے شک وشبہے سے پاک ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ عدالت ان کی لوٹ مار اور ناکام ترین طرز حکمرانی حساب لے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات