وزیراعلیٰ سندھ کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5میںبچوں کی ایمرجنسی کا افتتاح

بستروں پر مشتمل ایمرجنسی این جی او کے تعاون سے قائم کی گئی ،ایمرجنسی کے تحت سالانہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کو علاج فراہم کیاجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیاسے گفتگو

منگل 30 مئی 2017 13:21

وزیراعلیٰ سندھ کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5میںبچوں کی ایمرجنسی کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5میںبچوں کی ایمرجنسی کا افتتاح کردیا۔80بستروں پر مشتمل ایمرجنسی این جی او کے تعاون سے قائم کی گئی ہے،ایمرجنسی کے تحت سالانہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کو علاج فراہم کیاجائے گا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر کام کررہے ہیں۔

کراچی میٖں بجلی بحران پر وفاق دکو خط لکھا ہے وفاق نے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔وفاق حکومت سندھ کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔منگل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5میں بچوں کی ایمرجنسی کا افتتاح کیا ۔80بستروں پر مشتمل ایمرجنسی این جی او کے تعاون سے قائم کی گئی ہے،ایمرجنسی کے تحت سالانہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کو علاج فراہم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ 80بستروں پر مشتمل ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کام کررہے ہیں۔دسمبر تک مذید دوسنیٹرز کھول لیے جائیں گے۔نئے سنیٹرز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی بحران پروفاق کو خط لکھاہے۔رمضان سے پہلے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی تھی ۔خواجہ آصف کوبجلی کے مسائل سے آگاہ کرچکا ہوں وفاق نے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ودعدہ پورا نہیں کیا۔وفاق حکومت سندھ کے ساتھ ظلم کرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :