310 ارب روپے کی اضافی گرانٹس کی تفصیلات بجٹ دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں

وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کاسینیٹ میں نکتہ اعتراض پر جواب

منگل 30 مئی 2017 13:21

310 ارب روپے کی اضافی گرانٹس کی تفصیلات بجٹ دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے منگل کو سینٹ میں آگاہ کیا ہے کہ 310 ارب روپے کی اضافی گرانٹس کی تفصیلات بجٹ دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر چوہدری اعزاز احسن کے نکتہ اعتراض پر کیا۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق رواں مالی سال کی سپلیمنٹری گرانٹس ی تفصیلات سینٹ میں پیش نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنی شاہ خرچیوں کو چھپا رہی ہے۔ آئین اور ضابطہ کار کے تحت حکومت مالیاتی بل تمام بجٹ دستاویزات سینٹ میں پیش کرنے کی پابند ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر بدھ کو رولنگ جاری کریں گے ۔ا عتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی شاہ خرچیوں کیلئے 310 ارب زائد خرچ کرچکی ہے۔ وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے وضاحت کی کہ سپلیمنٹری گرانٹس سالانہ بجٹ دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں تمام دستاویزات یہاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :