پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدرممنون حسین

منگل 30 مئی 2017 13:21

پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدرممنون حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،اورپاکستان جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے کے ساتھ سیا سی و تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہشمند ہے۔وہ پاکستان کے نامزد سفیر برائے تھائی لینڈ سفیر عاصم افتخار احمد سے ایوان صدر میں گفتگو کررہے تھے ۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر سے کہا کہ پاکستان کوآسیان کی مکمل رکنیت دلانے کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نامزد سفیر عاصم افتخار دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ تجارت، دفاع اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے معاہدے میں تیزی سے پیش رفت کی ضرورت ہے تاکہ 2017 کیآخر تک اسے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ تھائی لینڈ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور انھیں تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :