حکومت اب اپنا کوئی کام نہیں کرے گی سب کام چین سے کروائے گی، اعتزاز احسن

منگل 30 مئی 2017 13:21

حکومت اب اپنا کوئی کام نہیں کرے گی سب کام چین سے کروائے گی، اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اب اپنا کوئی کام نہیں کرے گی سب کام چین سے کروائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ریمارکس انہوں نے منگل کو سینٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران دیئے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے بجٹ پر تقریر کے دوران پنجاب حکومت کے چین کے ساتھ ہنر سکھانے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے قیام سے متعلق معاہدے کی انتہائی تعریف کی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پولی ٹیکنیک کی تعلیم کے بعد گھوڑوں کی افزائش فلش سسٹم کے لئے بھی یہ چین سے مدد مانگیں گے اب تو سب کچھ چین کے حوالے کیا جارہا ہے اپنا حکومت کوئی کام نہیں کرے گی چین سے سارے کام کروائے گی۔

متعلقہ عنوان :