سینیٹ اجلاس ، کوئٹہ میں عسکری اداروں کے زیر قبضہ زمینوں کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں منظور ہونے والی تینوں قراردادوں کی تفصیلات طلب

منگل 30 مئی 2017 13:21

سینیٹ اجلاس ، کوئٹہ میں عسکری اداروں کے زیر قبضہ زمینوں کے معاملے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ کے گرد و نواح میں عسکری اداروں کے زیر قبضہ زمینوں کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں منظور ہونے والی تینوں قراردادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں‘ اس بارے میں تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ اجلاس میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے تحریک پیش کی کہ کوئٹہ میں فوج اور فضائیہ کی جانب سے زمین پر قبضے میں تشویشناک اضافہ کو زیر بحث لایا جائے کیونکہ لوگوں میں اس معاملے کی وجہ سے تشویش پیدا ہورہی ہے۔

چیئرمین سینٹ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اس مسئلے پر بلوچستان اسمبلی میں پہلی قرارداد جولائی 1999 دوسری قرارداد مارچ 2007 تیسری قرارداد جنوری 2014 کو منظور ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ان قراردادوں کے حوالے سے کیا کچھ کہا۔ کیا یہ قراردادیں پارلیمنٹ کو موصول ہوئی ہیں انہوں نے قرارداد کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تحریک کو بحث کے لئے منظور کرنے نہ کرنے کے لئے رولنگ محفوظ کرلی رولنگ بدھ کو کل جاری کی جائے گی۔