جے آئی ٹی نے حسین نواز کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کاشف عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 13:10

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کاشف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو کہا کہ آپ جھوٹے ہیں،جھوٹے ہیں، جھوٹے ہیں۔ یہ بات شریف خاندان کو سخت گراں گزری اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے روزہ کھولنے نہیں بلکہ لوٹے جانے والے اربوں روپے کے سلسلے میں جوابدہی کے لیے گئے تھے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے تمام اراکین نے حسین نواز سے نہایت تحمل اور بردباری سے گفتگو کی لیکن جب بھی وہ منی ٹریل سے متعلق سوال کرتے تھے تو حسین نواز تلخ الفاظ کے ساتھ ٹال مٹول کرتے تھے۔ حسین نواز کے ساتھ جے آئی ٹی میں ہونے والے سلوک کی کہانی مزید جانئے:

متعلقہ عنوان :