بیلٹ اینڈ روڈ مختلف شعبوں میں تعاون کی بہترین مثا ل ہے

منصوبے کے تحت چین روس تعاون میں بڑی تیزی سے ترقی ہو گی،روسی سپیکر

منگل 30 مئی 2017 13:19

بیلٹ اینڈ روڈ  مختلف شعبوں میں تعاون کی بہترین مثا ل ہے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین روس تعاون میں بڑی تیزی سے ترقی ہو گی اور ان دوطرفہ تعلقات کے باعث یوریشیا میں بین الاقوامی تبدیلیا ں شروع ہو جائیں گی ، جدید دنیا ایک مشکل دور سے گزررہی ہے ، ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم مشترکہ طورپر اپنا مستقبل انصاف ، برابری ، قومی خودمختاری کے احترام ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی پابندی کی بنیاد پر تعمیر کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار روس کے ایوان بالا کے سپیکر ویلنٹینا میتوی ینکو نے روس چین تیسری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین نے جس نظریے کی بات کی ہے ، اس کی حمایت کرنیوالے ممالک کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس نے بین الاقوامی منظر اور دوطرفہ تعلقات میں باہمی مفاہمت اور تعاون کی ٹھوس بنیاد فراہم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین نے 2013ء میں تجویز کیا تھا اور روس کے صر ولادی میر پیوٹن نے اس ماہ بیجنگ میں منعقد ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعلقات میں اس منصوبے کی زبردست حمایت کی تھی ۔انہوںنے اس منصوبے کو بنیادی ڈھانچے ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبے میں تعاون کی بہترین مثال قرار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :