سول جج سے کمرہ عدالت میں وکلاء کی بدتمیزی ،سول اور سیشن کورٹ میں ججز نے احتجاجاً کام بند کر دیا

لاہور بار کی کال پر ضلع کچہری میں وکلاء نے بھی ہڑتال کر دی،ہزاروں مقدمات میں اگلی تاریخیں دیدی گئیں ، سائلین کو مشکلات

منگل 30 مئی 2017 13:11

سول جج سے کمرہ عدالت میں وکلاء کی بدتمیزی ،سول اور سیشن کورٹ میں ججز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) سول جج محمد وسیم سے کمرہ عدالت میں وکلاء نے بدتمیزی کی جس پر سول اور سیشن کورٹ میں ججز نے کام بند کر دیاجبکہ لاہور بار کی کال پر ضلع کچہری میں وکلاء نے بھی ہڑتال کر دی،بار اور بینچ کے درمیان اختلافات کے باعث ہزاروں مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں ، سائلین کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول جج محمد وسیم سے کمرہ عدالت میں وکلاء نے بدتمیزی کی اور فائلیں چھین لیں جس پر سول اور سیشن کورٹ میں سول ججز نے احتجاجاً کام بند کردیا۔ سیشن جج نے کہا کہ عدالتوں میں سول ججز کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔دوسری جانب وکلاء نے بھی سول ججز کے رویے کیخلاف ہڑتال کردی۔باراور بنچ کے درمیان تنا ئو سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،حراستی ملزموں کو حاضریاں لگا کر واپس بخشی خانوں میں بھیج دیا گیا۔ادھر لاہور بار کی کال پر وکلاء نے ضلع کچہری میں ہڑتال کی جس کے باعث قیدیوں کو پیش نہ کیا جا سکا۔ ہڑتال کے باعث عدالتی کام بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔ دور درازسے آئے سائلین کونئی تاریخیں دے دی گئیں۔