سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی اور قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت

منگل 30 مئی 2017 13:11

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی اور قائمہ کمیٹی برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی اور قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو دو مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے کنوینئر کی حیثیت سے کمیٹی کو تفویض کئے گئے معاملے پر مزید 30 یوم کی توسیع کی درخواست کی۔

سینیٹر محمد دائود خان اچکزئی نے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی حیثیت سے چوہدری تنویر خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں مزید دو ماہ کی مہلت طلب کی۔ چیئرمین سینٹ نے کمیٹیوں کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :