چیئرمین سینیٹ نے سعودی حکام کے حالیہ بیانات پر حکومت کا موقف پیش کرنے کے لئے وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کو طلب کرلیا

منگل 30 مئی 2017 13:11

چیئرمین سینیٹ نے سعودی حکام کے حالیہ بیانات پر حکومت کا موقف پیش کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سعودی حکام کے حالیہ بیانات پر حکومت کا موقف پیش کرنے کے لئے وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر کے توجہ مبذول نوٹس ‘ جو ایجنڈے پر تھا‘ میں کہا گیا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق سعودی حکام کے بیانات کہ اسلامی ملٹری الائنس نہ صرف دہشتگرد تنظیموں ‘ داعش اور القاعدہ کو روکے گا بلکہ یہ کسی رکن ملک کے لئے خطرے کا باعث بننے والے باغی گروہوں کے خلاف اس ملک کی درخواست پر کارروائی کرے گا۔ اس معاملے پر جواب دینے کے لئے چیئرمین سینٹ نے وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کو آج اجلاس میں طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :