چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ میں دفاعی اداروں کی طرف سے زمین حاصل کرنے کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کی قراردادوں کی تفصیل طلب کرلی

منگل 30 مئی 2017 13:11

چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ میں دفاعی اداروں کی طرف سے زمین حاصل کرنے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں دفاعی اداروں کی طرف سے زمین حاصل کرنے کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کی قراردادوں کی تفصیل طلب کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ‘ سینیٹر محمد اعظم خان موسیٰ خیل اور گل بشریٰ کی جانب سے تحریک التواء منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھی جس میں فوج اور فضائیہ کی جانب سے ضلع کوئٹہ میں زمین کے حصول کو زیر بحث لانے کی درخواست کی گئی۔ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے قرارداد بحث کے لئے منظور کرنے کے لئے دلائل دیئے۔ چیئرمین سینٹ نے اس معاملے پر صوبائی اسمبلی کی تین قراردادوں کی تفصیل طلب کرلی اور اس معاملے پر غور موخر کردیا۔