سینیٹر کریم احمد خواجہ اور سینیٹر سراج الحق نے سیاحوں کے بغیر این او سی حاصل کئے گلگت بلتستان جانے پر پابندی اورمیٹرو بس حادثہ میں طالبہ کے جاں بحق ہونے پر تحاریک التواء واپس لے لیں

منگل 30 مئی 2017 13:11

سینیٹر کریم احمد خواجہ اور سینیٹر سراج الحق نے سیاحوں کے بغیر این او ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) سینیٹر کریم احمد خواجہ اور سینیٹر سراج الحق نے سیاحوں کے بغیر این او سی حاصل کئے گلگت بلتستان جانے پر پابندی اور رحمان آباد راولپنڈی کے نزدیک میٹرو بس حادثہ میں طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملات کو زیر بحث لانے کے لئے پیش کی جانے والی تحاریک التواء واپس لے لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں دونوں تحاریک التواء منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھیں تاہم دونوں سینیٹرز نے کہا کہ وہ اس پر توجہ مبذول نوٹس پیش کریں گے۔